پانامہ کیس میں انصاف20کروڑلوگوں کاحق ہے،شیخ رشید

نعیم بخاری میرے لیے قابل احترام ہیں، عدالت سے کرپشن کا تابوت نکلے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 11 جنوری 2017 12:02

پانامہ کیس میں انصاف20کروڑلوگوں کاحق ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں انصاف20کروڑلوگوں کاحق ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ نعیم بخاری میرے لیے قابل احترام ہیں۔شیخ رشیداحمد کا کہناتھاکہ نعیم بخاری پی ٹی آئی کاوکیل ہے۔شیخ رشیداحمد نے گذشتہ دنوں نعیم بخاری کے طرزوکالت پر اعتراض کیاتھا۔شیخ رشید نے کہاکہ عدالت سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔ شیخ رشید احمد نے واضح کیاکہ عوامی مسلم لیگ اپناکیس خودلڑرہی ہے۔