اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان

دیرینہ سیاسی تنازعات کاحل تلاش کرناہوگا، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتاہے، امن برقراررکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے، قیام امن کیلئے سیاسی اورمعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 11:58

اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرمیں موجودحل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ سیاسی تنازعات کاحل تلاش کرناہوگا۔

پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ امن برقراررکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے سیاسی اورمعاشی ناانصافیوں کاخاتمہ کرناہوگا۔ پائیدارامن کیلئے بنیادی مسائل کاحل ضروری ہے۔ دنیامیں نئے اورپیچیدہ تنازعات سامنے آرہے ہیں۔قومی اہمیت کے حامل افراد قیام امن کیلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ رکن ممالک قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستان سفارتکار ی کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :