لسبیلہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 11 جنوری 2017 11:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) لسبیلہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے کے مطابق لسبیلہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔