ایبٹ آباد میں گھر میں گیس لیکج سی5 افراد جاں بحق

بدھ 11 جنوری 2017 11:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں گھر میں گیس لیکج سی5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد کی پٹھان کالونی میں ایک گھر میں اہل خانہ گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :