ْآپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں نے دہشتگردی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مائزہ حمید

بدھ 11 جنوری 2017 11:49

ْآپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں نے دہشتگردی کم کرنے میں اہم کردار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں کسی فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ذرائع ابلاٖغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے قبل تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی تھی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک جمہوری شخص ہیں اور تما م ملکی امور سیاسی کی باہمی مشاورت سے ہی کرتے ہیں۔ مائزہ حمید نے کہا کہ 16دسمبر 2014 کو پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں 144 بچوں کی شہادت کے بعد جنوری 2015 میں دو سال کی مدت کے لئے فوجی عدالت کا قیام عمل میں آیا ، اپنی مدت کے دوران ان عدالتوں نے 274 مقدمات نمٹائے اور 161 دہشتگردوں کو سزائے موت ،113 دہشتگردوں کو مختلف مدت کی قید سزا دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں نے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں کمی لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :