مدینہ منورہ: اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی ، 644,000ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط ،متعدد گرفتار

بدھ 11 جنوری 2017 08:45

مدینہ منورہ: اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی ، 644,000ممنوعہ نشہ آور گولیاں ..

مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): مدینہ منورہ اینٹی نارکوٹکس نے ایک کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 644,000 ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق تبوک سے جد ہ بھیجی جانے والی ایک خاص کنسائنمنٹ سے ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط کر نے کی کوشش کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم مدینہ منورہ چیک پوسٹ پر شک پڑنے پر جب اس گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو ا س میں سے لاکھوں کی تعداد میں ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی۔

کسٹمز حکام نے ملزم گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔ واضع رہے سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے اور چوری چھپے بیچنے کی کوششیں کی جاتی رہتی ہیں تاہم مملکت میں بہترین خفیہ پولیس اور چیکنگ کا بہترین نظام ہونے کی وجہ سے ملزمان اکثر قانون کے شکنجے میں آجاتے ہیں۔