شارجہ: چار ہندوستانیوں سمیت ایک پاکستانی کا 22سالہ لڑکے کو قتل کرنے کااعتراف

بدھ 11 جنوری 2017 08:45

شارجہ: چار ہندوستانیوں سمیت ایک پاکستانی کا 22سالہ لڑکے کو قتل کرنے ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): چار ہندوستانیوں اور ایک پاکستانی شہری نے ایک جھگڑے کے دوران 22سالہ پاکستانی شہری کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیاہے ۔ملزمان نے ستمبر 2014میں ایک جھگڑے کے دوران پاکستانی شہری کا قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے السجاء کے علاقے میں ایک لڑائی کے دوران آہنی آلے کے متعدد وار کر کے پاکستانی شہری کاقتل کر دیاتھا۔عینی شاہدین کا کہناتھا کہ پانچوں افراد سمگلنگ او رالکحول بیچتے تھے ۔لڑائی بھی علاقے میں الکحول بیچنے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ملزمان کے چچا کا کہناہے کہ وہ مقتول کے خاندان سے دیت کے لیے بات چیت کر رہے ہیں ۔عدالت نے کیس کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔