کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت،دہشت گردی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

اسلام آباد

کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان نے کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور قندھار میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں اور تعاون جاری رکھے گا۔
11/01/2017 - 11:20:58 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان