ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی نہ پہچان سکے کہ لڑکی اصل ہے یا روبوٹ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 جنوری 2017 23:46

ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی نہ پہچان سکے کہ  لڑکی  اصل ہے یا روبوٹ

لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2017 میں حاضرین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین بالکل اصل لڑکی سے مشابہ روبوٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس روبوٹ کو پاس کھڑا ایک شخص آپریٹ کر رہا تھا تاہم حاضرین اس وقت کھلکھلا کر ہنس پڑے جب روبوٹ نما لڑکی عینک اتار کر ہنسنے لگی۔ اصل میں لڑکی اور اس کے دوست نے حاضرین کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے یہ شرارت کی تھی۔


کرین اور اس کا دووست سی ای ایس میں ایک بل بورڈ کے پاس کھڑےہوگئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کرین نے سیاہ چشمہ لگا کر اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو اس طرح حرکت دینی شروع کر دی جیسے وہ روبوٹ ہو جبکہ اس کا دوست بھی ہاتھ میں کی بورڈ پکڑے اسے اس طرح چلانے لگا جیسے وہ ہی روبوٹ کو آپریٹ کر رہا ہو۔ ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے دونوں نے زمین پر کچھ تاریں بھی پھیلا دی تھیں۔
کرین کی پرفارمنس دیکھ حاضرین میں تقریبا ً تمام لوگ ہی اسے حیرت سے دیکھنے لگے۔ ایک عورت اس کے چہرے کے بہت قریب آ کر اسے غور سے دیکھنے لگی۔
کرین نے اس شرارت کی ویڈیو اپنے فیس بک پر اپ لوڈ کی جہاں سے اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :