ایس آئی یو ، انسداد ڈکیتی ونگ کی کارروائی

نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ ، طلائی زیورات اور الیکٹرانکس کا سامان برآمد

منگل 10 جنوری 2017 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو )کے انسدادڈکیتی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی5ملزمان گرفتارکر لئے ، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی چوڑیاں ،انگوٹھیاں، بڑی سولر پلیٹیں، بیٹریاں، LCD، لیپ ٹاپ، موبائیل، سٹیپلائزر، الیکٹرک میٹر اور نقدی20ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ( ر ) محمد الیاس نے ٹیمیں تشکیل دیں۔ تشکیلی ٹیمو ں نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان میں ابوبکر صدیق ،رحمان اللہ ،بشارت مسیح ، سنیل مسیح اورطارق مسیح شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ دو طلائی چوڑیاں ،دو طلائی انگوٹھیاں، دو بڑی سولر پلیٹیں،دو بیٹریاں،LCD، لیپ ٹاپ، دو موبائیل، سٹیپلائزر، الیکٹرک میٹر اور نقدی20ہزار روپے برآمدہو چکی ہے۔بتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :