چنیوٹ،کسان بورڈ کے زیر اہتمام دریائے چناب کے مقام پر منی ڈیم بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

منگل 10 جنوری 2017 23:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام دریائے چناب کے مقام پر منی ڈیم بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 12جنوری بروز جمعرات بوقت 11بجے دن پریس کلب چنیوٹ کے سامنے کیا جائے گا مظاہرے کی قیادت کسان بورڈ کے چیئرمین سید نورالحسن شاہ، صدر کسان بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ کریں گے اس موقع پر چیئرمین کسان بورڈ سید نورالحسن شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے دریائے چناب کی مقام پر ڈیم بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ ڈیم بننے سے سینکڑوں دیہات ختم ہو جائیں گے حکومت نے ڈیم بنانے کی جگہ پر علاقہ مکینوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور اپنی مرضی کی جگہ کا انتخاب کیا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس سلسلہ میں ایک پر امن احتجاجی مظاہر کیا جائے گا اور بعد میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے آفس کے باہر بھی مظاہر ہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :