کوئٹہ،وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کو مضبوط بنا نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر یں،مولانا عبدالواسع

قوم پرستوں نے بلوچستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا، آئندہ انتخابات میں بلوچ وپشتون قوم پرستوں کی ضمانتیں ضبط کی جائیگی ا، اپوزیشن لیڈر

منگل 10 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنا نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جمعیت علماء اسلام صوبے کے نمائندہ جماعت ہے اور رہے گا آئندہ انتخابات میں بلوچ وپشتون قوم پرستوں کی ضمانتیں ضبط کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام جمعیت علماء اسلام کے سیاسی ومذہبی نظریئے سے محبت رکھتے ہیں اس لئے ہر انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو ہی کامیابی سے ہمکنار کر تے ہیں قوم پرستوں نے حکومت کر کے بلوچستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا اور جمعیت علماء اسلام نے جب بھی اقتدار کی ہے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا اور صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کی ہے قوم پرستوں نے بلوچستان میں حکومت کر کے عوام کے ساتھ مذاق کیا اور جس طرح عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالا جا رہا ہے کوئی تصور نہیں کر سکتا اب بھی وقت ہے کہ عوام قوم پرستوں سے اپنا حساب لے لیں دوسروں پر تنقید کر نے والے آج خود آپس میں دست وگریباں ہے اور آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہو گی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنا نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جمعیت علماء اسلام صوبے کے نمائندہ جماعت ہے اور رہے گا آئندہ انتخابات میں بلوچ وپشتون قوم پرستوں کی ضمانتیں ضبط کی جائیگی۔