آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر شیعہ علما کونسل کا اظہار افسوس

رفسنجانی ولی امرالمسلمین علی خامنہ ای کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیت تھے، علامہ سبطین سبزاری

منگل 10 جنوری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سابق صدر اسلامی جمہوری ایران آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم رہبر انقلاب ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیت تھے، جنہوںنے ریاست اسلامی کے استحکام اور امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں اپنی پوری زندگی صرف کردی ۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مرحو م ہاشمی رفسنجانی کاامام خمینی کے ساتھ لگا و اور انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں قیدو بند اور تشدد کی صعوبتوں کو برداشت کرنے اور مملکت کو چلانے میں کردا رکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے دو سپوت سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی وفات پر بھی کارکن افسردہ ہیں۔جنہوںنے اپنی پوری زندگی دین مبین کی خدمت اور تنظیمی امور پر صرف کردی۔خداوند قدوس مرحومین کو جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطافرمائے۔ اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم پر دونوں قائدین کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :