ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے اور قیمتی اثاثوں کو باہر منتقل کرکے ملک سے غداری کی ہے،رائے حسن رضا کھرل

عوام نے کرپشن والے حکمرانوں کو نظر انداز کر دیا ہے جس کا عملی ثبوت عام انتخابات میں منظر عام پر آجائے گا،تحصیل صدر

منگل 10 جنوری 2017 23:13

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) انصاف ٹائیگر فورس کے تحصیل صدر رائے حسن رضا کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ لیکس کو بھولنے نہیں دے گی،سپریم کورٹ اور عوامی عدالتوں میں میاں برادران اور آصف زرداری کی کرپشن کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے اور ملک کے قیمتی اثاثوں کو باہر کے ممالک میں منتقل کرکے ملک سے غداری کی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں نہ صرف کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں کو بے نقاب کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرکے دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے کرپشن کرنے والے حکمرانوں کو نظر انداز کر دیا ہے جس کا عملی ثبوت عام انتخابات میں منظر عام پر آجائے گا۔

متعلقہ عنوان :