سوشل نیٹ ورک کا بلا ضرورت استعمال نسل نو کی تباہی کا باعث ہے، مفتی محمدنعیم

منگل 10 جنوری 2017 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) معروف مذہبی اسکالر ورئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کیبل نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کا بلا ضرورت استعمال نسل نو کیلئے تباہی کا سامان ہے ، کتب بینی کا مشغلے سے دور طلبہ وڈیو گیم اور نیٹ کے غلط استعمال میں مصروف ہورہے ہیں ،چیزوں کو بلاضرورت فضولیات میں استعمال کرنے کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا،شریعت نے کسی چیز کے غلط استعمال کو ظلم قرار دیاہے ، والدین بچوں کے انٹرنیٹ ایکٹویٹیز پر نظر رکھیں بچوں کو انٹرنیٹ ، کمپوٹر، موبائل فون کے بلاضرورت استعمال سے زیادہ کتب بینی کی طرف توجہ دلائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جس طرح عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اسی طرح معاشرے کی تعمیر وترقی کیلئے بھی اہم کردار اداکرنابھی حکومت کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ کیبل نیٹ ورک کا غلط استعمال نسل نو کی تباہی کا باعث بنتا جارہاہے،کتب بینی کے مشغلے سے دور طلبہ وڈیو گیم اور نیٹ کے غلط استعمال میں مصروف ہورہے ہیں اس کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ ائمہ مساجد اپنے جمعے کے خطابات میں معاشرے کی ان خرابیوں پر زیادہ سے زیادہ روشنی ڈالیں جو نسل نو کی تباہی کا سامان بن رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو اسلام منع نہیں کرتا بلکہ اسلام نے ہر چیز کو ضرورت کی حدتک جائز قرار دیا ہے کسی بھی کام کی چیز کا غلط استعمال یا بلاضرورت استعمال کیا جائے تو اس کی اسلام اجازت نہیں دیتا، انہوںنے کہاکہ ایک طرف موبائل فون اور نیٹ کے غلط استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہورہے ہیں تو دوسری جانب میڈیا کے ذریعے نت نئے فتنے نوخیز ذہنوں کو بربادی کی طرف لیجانے میں مصروف ہیں، انہوںنے کہاکہ والدین اپنے بچوں کی سوشل میڈیا ایکٹویز اور نیٹ ورک کے استعمال پر نظر رکھیں اور اپنے بچوں کو انٹرنیٹ فضولیت سے زیادہ کتب بینی کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :