لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو مختلف وزارتوں کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

منگل 10 جنوری 2017 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو مختلف وزارتوں کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی جس میں اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو مختلف وزارتوں کے ماتحت کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے یہ نشاندہی کی کہ اوگرا اور نیپرا سمیت دیگر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی، وکیل کے مطابق ٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی مشترکہ مفادات کونسل نے بھی منظوری نہیں دی. کارروائی کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایگر یکٹو حکم کے ذریعے اقدامات سے اداروں کی آزادی متاثر ہوتی ہی. وکیل نے استدعا کی کہ اوگرا سمیت اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا اقدام غیرآئینی قرار دیا جائی. لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا اور آئینی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل کو 20 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ۔(بخت گیر)