گوجرانوالہ، پولیس کی منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی ، ہیروئن برآمد

منگل 10 جنوری 2017 22:48

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) پولیس تھانہ گکھڑ کا منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون ،ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، تفصیل کے مطابق پولیس تھا نہ گکھڑ نے ڈی ایس پی رانا شبیراحمدخاں کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے گکھڑ کے محلہ لکھ داتا کے رہائشی منشیات فروش رضوان ولدرمضان گورائیہ سے 1600گرام ہیروئن اورفیضان عرف چھجو سے 1030گرام ہیروئن برآمد کر کے مقد مات در ج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :