چیئرمین سینیٹ کی حکومت کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی کوششوں سے ایوان کومسلسل آگاہ کرتے رہنے کی ہدایت

منگل 10 جنوری 2017 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو ہدایت کی اسلام آباد اور پنجاب سے حالیہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی کوششوں سے ایوان کو باقاعدگی سے آگاہ کیاجاتارہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان بالا میں اغواء کئے گئے افراد سے متعلق تفصیلی اظہار خیال کیا۔ چیئر مین سینٹ نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے پیشرفت سے ایوان بالا کو آگاہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :