پاناما لیکس کرپشن کے سمندر کا ایک قطرہ، ایسی کئی لیکس کے انکشاف باقی ہیں‘ڈاکٹر طاہر القاری
مزید آف شور کمپنیوں کے رازفاش ہونے کے ڈر سے حکمران نئی قانون سازی اور آئین بدلنا چاہتے ہیں ماڈل ٹائون کے قاتل یاد رکھیں قصاص تحریک کا دوسرا رائونڈ باقی ہے، اس بار قربانی ظالموں کی ہو گی‘قائدعوامی تحریک کی وکلا ء سے ٹیلی فونک گفتگو
منگل 10 جنوری 2017 22:38
(جاری ہے)
وکلاء پینل کے سربراہ رائے بشیر احمدایڈووکیٹ نے سربراہ عوامی تحریک کو سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے تازہ ترین قانونی حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری محمد اعظم نے 9 جنوری کو دوران سماعت سرکاری وکلاء سے دریافت کیا کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کہاں ہیں جس پر سرکاری وکلاء نے جواب دیا ہمیں علم نہیں جس پر اے ٹی سی جج نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزم پولیس افسران کو حکمرانوں پناہ دی رکھی ہے۔
حکمرانوں کو خوف ہے اگر فیئر ٹرائل ہو گیا تو پولیس افسران ماسٹر مائنڈز کے نام اگل دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ اقتدار پر قاتل اور لٹیرے قابض ہیں ورنہ سانحہ ماڈل ٹائون، پاناما لیکس اور نیوز لیکس پر آئین و قانون کے مطابق فیصلے آچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کے کرپٹ کردار قومی خزانہ ہضم کرنے کے لئے نئے نئے قانون بنارہے ہیں اور ایمنسٹی سکیمیں لارہے ہیں مگر عوام کے خون پسینے کی کمائی انہیں ہضم نہیں ہو گی۔ایوان صدر اور پارلیمنٹ کو ایک کرپٹ خاندان اپنی ڈھال بنارہا ہے۔ دنیا کی کسی مہذب جمہوریت میں حکمرانوں کے انفرادی جرائم پر ریاستی ادارے اور وسائل استعمال کرنے کی کوئی جرأت نہیں کر سکتا مگر یہاں یہ سب دن کے اجالے میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین بدلنے والے اور اپنے انجام سے بچنے کیلئے نت روز نئی کہانیاں گھڑنے والے کسی صورت اپنے عبرتناک انجام کو نہیں بدل سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.