کراچی،پاک سرزمین پارٹی کے وفدکی دعوت اسلامی کے مرکزی دفتر فیضیانہ مدینہ میں رہنماؤں سے ملاقات ،مصطفی کمال کی جانب سے نیک خواشات کا پیغام پہنچایا گیا

منگل 10 جنوری 2017 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر سر براہی نمائند ہ وفدر نے گز شتہ روز دعوت اسلامی کے مرکزی دفتر فیضیانہ مدینہ میں دعوت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات میں پی اس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کی جانب سے نیک خواشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پی ایس پی وائس چیئرمین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا و اراکین نیشنل کونسل موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی ایس پی سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر سے دعوت اسلامی کے رہنما ء سلیم قادری سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے آپ کا کردار قابل تحسین ہے اور امید ظاہر کی ہے ائندہ بھی اتحا د بین المسلمین کے لے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گی․ یوسف سلیم قادری نے کہا کہ پی ایس پی نمائندہ وفد کی امد پر شکریہ ادا کیا اوردعا کی کہاکہ مصطفی کما ل کو اپنے مشن ومقصد میں کا میابی عطا فر ما ئے ، امین۔#