قائم علی شاہ کو کراچی آپریشن کا کپتان مقرر کرنا غلطی تھی،چوہدری نثار

منگل 10 جنوری 2017 21:32

قائم علی شاہ کو کراچی آپریشن کا کپتان مقرر کرنا غلطی تھی،چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو کراچی آپریشن کا کپتان مقرر کرنا غلطی تھی سینیٹ میں بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں انہیں کہا کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ میں نہیں جانتا ہوں آپ ٹیم کے کپتان ہیں مگر بعد میں میرے خلاف سندھ سے پر وپیگنڈہ کیا گیا اور میری پگڑیاں سینیٹ اور اسمبلی میں اچھالی گئیں۔