علامہ اقبال ایکسپر یس ایک ہفتہ میںدوسری بارحادثہ کاشکارہونے سے معجزانہ طورپربچ گئی

سیالکو ٹ سے براستہ نارووال لاہور کراچی جانیوالی ٹرین کے ڈرائیورنے ٹوٹاہوا ٹریک دیکھ کرہنگامی بریک لگاکرٹرین کوخوفناک حادثہ سے بچا لیا

منگل 10 جنوری 2017 20:53

علامہ اقبال ایکسپر یس ایک ہفتہ میںدوسری بارحادثہ کاشکارہونے سے معجزانہ ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) علامہ اقبال ایکسپر یس ڈرائیورکی حاضردماغی سے ایک ہفتہ میںدوسری بارحادثہ کاشکارہونے سے معجزانہ طورپربچ گئی ،ڈرائیورنے ٹوٹاہوا ٹریک دیکھ کرہنگامی بریک لگاکرٹرین کوخوفناک حادثہ سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکو ٹ سے براستہ نارووال لاہور کراچی جارہی تھی کہ نارنگ منڈی اورمہتہ سوجاکے درمیان ٹریک ٹوٹاہوادیکھ کر ڈرائیورنے فوری بریک لگاکر ٹرین کوایک جھٹکے سے روکا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ایک ہفتہ میں ٹریک ٹوٹنے کایہ دوسراواقعہ ہے ۔واضح رہے کہ چارروزقبل بھی جئے سنگھ والاکے قریب ٹریک ٹوٹاہواپایاگیاتھا۔