میاں چنوں‘سبق یاد نہ کرنے پرگورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول کے ٹیچرکا 7ویں کلاس کے طالبہ علم مجاہد پر وحشیانہ

منگل 10 جنوری 2017 20:30

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) سبق یاد نہ کرنے پرگورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول کے ٹیچرکا 7ویں کلاس کے طالبہ علم مجاہد پر وحشیانہ تشدد،تشدد سے ناک،ہونٹ اور منہ پر زخم ،بے ہوش گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں گورنمنٹ معین الاسلام ماڈل ہائی سکول کے ٹیچر محمد یونس نے ساتویں کلاس کے طالب علم 12سالہ مجاہد کو سبق یاد نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے طالب علم مجاہد کے ناک،ہونٹ اور منہ پر تشدد سے زخم بن گئے اور متاثرہ طالب علم بے ہوش گیا،بعدازاں متاثرہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر بچے کو طبی امداد کے بعد گھرمنتقل کردیا،متاثرین ڈی سی ا و خانیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مذکورہ ٹیچر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :