فاٹا اصلاحات کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ آئین پاکستان سے غداری ہے‘ صدر باجوڑ سیاسی اتحاد

منگل 10 جنوری 2017 20:06

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) فاٹا اصلاحات کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ آئین پاکستان سے غداری ہے‘ صدر باجوڑ سیاسی اتحاد ۔باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر مولانا عبدالمجید نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ آئین پاکستان سے غداری ہے جبکہ الگ صوبے کا مطالبہ کرنیوالوں کو قبائلی عوام نے مسترد کردیاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا عبدالمجید نے کہا کہ فاٹا کے عوام کا خیبر پختونخواہ کیساتھ تعلیمی ، ثقافتی ، انتظامی اور ہر قسم کے تعلقات ہیں اور پشاور صدیوں سے تمام پختونوں کا مرکز اور دارالخلافہ رہاہے اسلئے فاٹا کے الگ صوبے کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ قبائلی علاقوں کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام سیاسی پارٹیوں ، طلبہ ،نوجوانوں،صحافیوں اور ہر مکتبہ فکرکے لوگوں کا متفقہ آواز ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سیاسی اتحاد کے صدر نے بتایا کہ کے پی کی غلامی کے باتیں کرنیوالے لوگ پختونوں کے فروخت کرنے کا سودا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرنیوالے لوگوں کو فاٹا کے عوام نے مسترد کیاہے اور ریفرنڈم کا مطالبہ آئین پاکستان سے غداری ہے ۔مولانا عبدالمجید نے کہا کہ قبائلی عوام 1973؁ء کے آئین کا نفاذ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتیں الگ الگ مظاہرے کریں گے جبکہ فروری میں باجوڑایجنسی کے تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مظاہرہ اور جلسہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :