پیپلزپارٹی کوکمزوری کے طعنہ دینے والے منہ چھپائیں گے،قمرزمان کائرہ

بلاول بھٹو زرداری کل ملک بھرمیں ریلیوں کےشیڈول کااعلان کرینگے،آصف زرداری ملک کے سب سے زیرک سیاستدان ہیں،صدرپیپلزپارٹی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 جنوری 2017 18:02

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری2017ء) :پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کوکمزوری کے طعنے دینے والے منہ چھپائیں گے،بلاول بھٹو زرداری کل ملک بھر میں ریلیوں کے شیڈول کا اعلان کرینگے،آصف زرداری ملک کے سب سے زیرک سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلاول بھٹوکی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے آنے سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو جلد ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔کمزور تحریکوں سے حکومتوں کو فائدہ ہوتا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی کا کام مرحلہ وار مکمل ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی تحریکوں کی سیاست سب سے بہتر کر سکتی ہے۔