بلاول بھٹو نہیں اپنے آپ کو زرداری کہلائے تو بہتر ہو گا،اسد عمر
ذوالفقار علی بھٹو غریبوں کے لیڈر تھے ، سندھ کو یتیم خانہ سمجھ کر لوٹا اور نوچا جا رہا ہے، شہید رانی و ذوالفقار بھٹو کا نام ،تصویر لگا کر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے والے ٹولے کو شرم آنی چاہئے،آصف زرداری اور بلاول نواز شریف کو بچانے کیلئے خود الیکشن میں حصہ لینے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں،رہنما پاکستا ن تحریک انصاف
منگل 10 جنوری 2017 19:02
(جاری ہے)
اس حلقہ سے آصف علی زرداری نے فارم بھرایا تو بغور معائنہ کریں گے کہ ان کے فارم میں سرے محل اور زیورات کا ذکر ہے یا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں پیپلز پارٹی اب بھٹو والی پیپلز پارٹی نہیں ہے وہ زرداری لیگ بن چکی ہے ۔ جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کی لوٹی ہوئی دولت نواز شریف اور اس کے خاندان سے واپس دلانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں مگر آصف زرداری اور بلاول زرداری نواز شریف کو بچانے کے لئے خود الیکشن میں حصہ لینے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں ۔شہید رانی اور ذوالفقار علی بھٹو کا نام اور تصویر لگا کر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے والے ٹولے کو شرم آنی چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے امیر ترین ضلع سانگھڑ کی نا گفتہ بہ حالت دیکھ کر دکھ ہوا ہے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس ضلع میں پی پی پی سے غلطی سے ایک ایماندار ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو تعینات ہو گیا تھا ۔ جس نے یہاں کے غریب لوگوں کی حفاظت کی اور کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ضلع چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے ان کے سہولت کاروں کو تکلیف پہنچی اور ان کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ ہم سندھ اسمبلی میں اس ایماندار ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کرپشن کا اژدھا ہے جس کی دم عمران خان کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں ۔ اس کنونشن سے صوبائی رہنماء گل محمد رند ، ضلعی جنرل سیکریٹری کاشف امین ، جان مجتبیٰ ، چوہدری نوید انجم اور علی مراد ڈاہری نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.