مرکزی چیف الیکشن کمشنر انجمن اساتذہ حافظ محمد شفیع صدیقی کی زیر صدارت انجمن اساتذہ جموں کشمیر کا اجلاس

منگل 10 جنوری 2017 18:40

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) انجمن اساتذہ جموں کشمیر کا اجلاس زیر صدارت حافظ محمد شفیع صدیقی مرکزی چیف الیکشن کمشنر انجمن اساتذہ منعقد ہوا ۔ جس میں سردار اخلاق حسین کو ڈی ای او ضلع سدھنوتی تعینات ہونے پر اور انجمن اساتذہ ضلع کوٹلی کے پروفیسر مشتاق سلطانی کوٹلی صدر چوہدری ممتاز جوش چڑھوئی ، جنرل سیکرٹری پروفیسر عبدالرئوف نکیال ، سینئر نائب صدر محمد جاوید نقشبندی کوٹلی ، نائب صدرسردار تنویر انجم سہنسہ ، نائب صدر جمیل ہاشمی سرساوہ ، سیکرٹری نشرو اشاعت اور دیگر عہدو ں پر منتخب ہونے والے احباب کو مبارک باد پیش کی گئی ۔

حافظ محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ سردار اخلاق حسین ماہر تعلیم اور وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت ہیں ۔ امید ہے وہ اپنی صلاحیتوں سے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پروفیسر مشتاق سلطانی ممتاز جوش ، پروفیسر عبدالرئوف اور دیگر عہدیداران ماہرین تعلیم ہونے کے ساتھ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک اور ضلع کوٹلی کی معروف شخصیات ہیں امید ہے وہ انجمن اساتذہ کے پیغام محبت رسولؐ تما م اساتذہ تک پہنچائیں گے ۔

اجلاس میں پروفیسر سردار اورنگزیب چئیر مین قانونی کمیٹی قاری ذوالفقار حسین ، مرکزی نائب صدر انجمن اساتذہ پروفیسر عتیق ہاشمی ، پروفیسر اکرم حسین چوہدری ، پروفیسر وزارت علی ، سردار توقیر امیر ، سردار قاری طارق ، قاری غلام عباس، مولانا شفیق ، چوہدری محمد عارف ، قاری ضیاء احمد ، سردار تیمور اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی ۔