پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ‘ ڈیڑھ ٹن ہیروئن ‘ساڑھے 3 ٹن افیون برآمد

انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے

منگل 10 جنوری 2017 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کامیاب کاروائی میں ڈیڑھ ٹن ہیروئن جبکہ 3 ٹن 5 سو 2 کلیو افیون برآمد کرلئے گئے ہیں جنکی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے روغانی میں کاروائی کے دوران 16 سو 6 کلو گرام ہیروئن اور 35 سو 2 کلو گرام افیون برآمد کرلئے گئے جن کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے متعلق کوئی اطلاعات نہیں۔

متعلقہ عنوان :