بجلی بلوں پر ٹیکس ایف بی آر لگاتا ہے‘ وزارت کا کام ٹیکس جمع کرکے دینا ہے، بجلی پر نیٹ ٹیرف کم اور انڈسٹری کو ریلیف ملا ہے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

منگل 10 جنوری 2017 18:26

اسلام آباد ۔10جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر ٹیکس ایف بی آر لگاتا ہے‘ وزارت کا کام پیسے جمع کرکے ایف بی آر کو دینا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بجلی بلوں میں ٹیکس ایف بی آر لگاتا ہے‘ وزارت پیسے جمع کرکے ان کو دے دیتی ہے۔ بجلی پر نیٹ ٹیرف کم ہوا ہے۔ انڈسٹری کو ریلیف ملا ہے۔ سندھ میں بھی یہ ریلیف ملا ہے جو بھی ٹیکس لگتا ہے ایف بی آر لگاتا ہے۔ ہمارا کام صرف پیسے جمع کرکے ان کو دینا ہے۔