پاکستان میں شیل گیس زیادہ کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ اسے نکالنے کے لئے بہت خرچہ کرنا پڑتا ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

منگل 10 جنوری 2017 18:24

اسلام آباد ۔10جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس زیادہ کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ اسے نکالنے کے لئے بہت خرچہ کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ صرف امریکہ میں شیل گیس کامیاب ہوئی۔ پاکستان میں اس کا کمرشل استعمال زیادہ کامیاب نہیں۔ شیل گیس نکالنے کیلئے جو رقم درکار ہوگی وہ زیادہ ہے۔ اس لئے یہ زیادہ فائدہ مند نہیں اس کے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری چاہیے۔ شیل گیس کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے حکومت ایک اور جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔