ساڑھے تین سالوں میں ہر پاکستانی تیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا مہرین انور راجہ

حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا قرضہ لیا، سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور

منگل 10 جنوری 2017 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا قرضہ لیا ،ساڑھے تین سالوں میں ہر پاکستانی تیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ، ایک بیان میںا نہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کا علم ہے ، اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے جن مقاصد کے لئے عوام نے مسلم لیگ ن کوووٹ دئیے وہ مقاصد حل نہیں ہوسکے ،حکمرانوں نے قرضہ لینے کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو اب مسلم لیگ ن سے کوئی امید باقی نہیں وہ پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ، ہم عوام کومایوس نہیں کریں گے ، وفاق میں حکومت بنانے کے بعد عوام کے مسائل تیزی سے حل کریںگے ،انہوں نے کہاکہ جلسے کر نا ہمارا جمہوری حق ہے اور اس حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ہمارے احتجاج کا مقصد جمہوری طریقہ سے حکومت پر دبائو ڈالنا ہے ، حکومت کے خلاف نئی دستاویزات دیکھ کر سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیں ، مسلم لیگ ن سوالات کاجواب دے

متعلقہ عنوان :