ملکی برآمدات میں4فیصد ریکارڈ کمی تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ برآمدات میں مسلسل کمی کے باوجود تاحال وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے

منگل 10 جنوری 2017 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) حکومتی دعوئوں کے باوجود ملکی برآمدات میں کمی اورتجارتی خسارے میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ (جولائی تادسمبر )میں تجارتی خسارہ 22 فیصد اضافہ کیساتھ14.49ارب ڈالر سے تجاوزکرچکا۔پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملکی برآمدات میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات میں 4فیصدکمی ریکارڈ ہوئی اورگزشتہ مالی سال 2015ئکی اسی مدت میں 10.31ارب ڈالر سے کم ہوکر 9.91ارب ڈالر ہوگئیں ،2016ئ کے ماہ دسمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 3.09 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی،یوں رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران اب تک ملکی برآمدات میں3.82 فیصد تک کمی ہوچکی ہے ،اس عرصہ میں برا?مدات9ارب91کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 10 ارب 31کروڑ ڈالر سے زائد تھیں،اسی طرح جولائی تادسمبر درآمدات 10.11 فیصد اضافے کیساتھ24 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 22 ارب 16کروڑ ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

ادھرذرائع کاکہناہے نئی3سالہ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کے مختلف اقدامات کیلئے 6 ارب روپے کے فنڈزکااجراء تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور برآمدات میں مسلسل کمی کے باوجود تاحال وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔مزید برآں اقتصادی ماہرین نے کہاکہ حکومت کو برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانا ہونگے ،تاکہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت کر سکیں

متعلقہ عنوان :