ڈسکہ:نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ،2 طالبات شدید زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

دونوں طالبہ ہینڈ گرنیڈ لگنے سے زخمی ہوئیں،ایک طالبہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئیں علاقے میں شدید خوف و ہراس ،سکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

منگل 10 جنوری 2017 17:22

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) ڈسکہ میں نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، فرسٹ ائیر کی 2طالبات شدیدزخمی ہوگئیں، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع واہنڈو میں واقع نجی کالج میںفرسٹ ائیر کی طالبات گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے کالج کی گرائونڈ میں ہینڈ گرنیڈ پھینک دئیے جس کے نتیجہ میں گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھنے والی فرسٹ کی 2طالبات جوریہ اور صنم شدیدزخمی ہوگئیں جن کوشدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ سول ہسپتال ریفر کردیاگیا ۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈسکہ وگردنواح میں واقع سکولوں اور اکیڈمی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ہیڈ گرنیڈ کے شیل لگنے سے زخمی ہونیوالی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :