صدر مملکت کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین کا اجلاس

پاکستانی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کر کے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، ممنون حسین مصنوعات کو بین الاقوامی میعار پر لانے کیلئے تخلیقی انداز اختیار کیا جائے، فیشن اور ڈیزائین سے متعلق جدید رجحانات سے آگاہی کیلئے عالمی اداروں رابطہ کیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

منگل 10 جنوری 2017 16:10

صدر مملکت کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین کا اجلاس
اسلام آباد / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ یہ ادارہ قومی مصنوعات میں تخلیقی انداز میں ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات میں اضافے اور ملک کے وقار میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین کی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ، سیکریٹری کامرس عظمت علی رانجھا ، ممتاز آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور سینیٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی ایف ڈی نے پاکستانی مصنوعات کو بین الااقوامی معیار پر لانے کی لیے تخلیقی انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پی آئی ایف ڈی قابل قدر کردار ادا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کا یہ قومی ادارہ صنعتی شعبے میں جدت پیدا کرکے اس کی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کر کے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، اس سلسلے میں جدید عالمی رجحانات سے آگاہی کی لیے تحقیق پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس مقصد کے کیے فیشن اینڈڈیزائین کے عالمی شہرت یافتہ اداروں سے رابطے بڑھانے کی بھی کی۔

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ طلبہ کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ قومی تاریخی اور تہذیبی امور دے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ سینیٹ نے اس موقع پر پی آئی ایف ڈی کی فنانس رہورٹ اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے پی آئی ایف ڈی کے دو طلبہ کو سٹائل ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی اور ہدایت کی کہ وہ ملک کی نیک نامی اور قومی مصنوعات میں بہتری کے لئے اسی طرح محنت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :