نیوز لیک کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا‘ وکلا بحث کیلئے طلب

منگل 10 جنوری 2017 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) نیوز لیک کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیاجبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 13 فروری کو وکلاکو بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیوز لیکس کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا ہے اور ہائیکورٹ سے مہلت دینے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر دیا تھا اور درحقیقت تحقیقات ابھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز سماعت کے دوران نیوز لیک سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کا بیان دی تھا جس پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :