صدر مملکت ممنون حسین کی لاہورا ٓمد کے موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت کی گئی‘ پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے‘شہباز شریف

منگل 10 جنوری 2017 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کی لاہورا ٓمد کے موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات ‘ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور آمد پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا اور دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ساڑھے تین سال کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے، قیادت کا جینامرنا عوام کے ساتھ ہے۔ 2017 عوامی وعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جبکہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔