صدر مملکت کا لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے استقبال کیا

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرتبادلہ خیال

منگل 10 جنوری 2017 15:15

صدر مملکت کا لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے استقبال کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور آمد پر اورلڈ ائیر پورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ساڑھے تین برس میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عوام کو سہولتو ں کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے ۔ 2017ء عوامی وعدوں کی تکمیل کا سال ہے ۔