میکسیکومیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج دسویں روز بھی جاری

ہزاروں افراد کی سڑکوں پر ریلیاں ، صدر انریک پینا نیٹو کے خلاف نعرے بازی ، استعفے کا مطالبہ

منگل 10 جنوری 2017 14:47

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) میکسیکو میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج دسویں روز بھی جاری ، میسکیکو سٹی میں ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد اضافہ کیا گیا جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ میکسیکو سٹی میں ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی اور سڑکوں پر مارچ کیا۔شرکا نے صدر انریک پینا نیٹو خلاف نعرے لگائے اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ اس سے پہلے ہوئی ریلیوں میں تشدد کے واقعات سامنے آئے جب لوگوں نے توڑ پھوڑ کی اور چار سو کے لگ بھگ دکانوں کو لوٹ لیا۔

متعلقہ عنوان :