وزیراعظم فاروق حیدرکی ہدایت پر کنٹرول لائن چکوٹھی کے گائوں ریوند،پاہل،میرابکوٹ میںمیں آٹے کی تقسیم جاری

منگل 10 جنوری 2017 14:03

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی ہدایت پر کنٹرول لائن چکوٹھی کے گائوں ریوند،پاہل،میرابکوٹ میںمیں آٹے کی تقسیم جاری گزشتہ رو زفوڈانسپکٹر سفیرعباسی،پی آراو وزیراعظم ممتازمغل ،مولوی نورحسن وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ،رفیع عباسی،اشفاق مغل،علی محمد،شاہ زمان عباسی نے کنٹرول لائن چکوٹھی کے گائوں ریوند،پاہل،میرابکوٹ میں آٹا تقسیم کیا آٹا ان کی دہلیز پر محکمہ خواراک کی جانب سے تقسیم کیا گیا جس پر عوام علاقہ ریوند،پاہل،میرابکوٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے متاثرین کنٹرول لائن کے لیئے آٹے کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا اور ہماری دہلیز پر یہ پیکج دیا ۔

متعلقہ عنوان :