پرویز مشرف کو کٹہرے میں لانے میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اہم کر دارادا کیا ،ْ مشاہد اللہ خان

منگل 10 جنوری 2017 13:56

پرویز مشرف کو کٹہرے میں لانے میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اہم کر دارادا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں ان کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مشاہداللہ خان نے کہاکہ آج تک ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا آغاز ہوا ہو ،ْ لہذا یہ حکومتی کوشش کا نتیجہ تھا تاہم انھوں نے سابق صدر کے سزا سے بچ کر باہر جانے کا ذمہ دار میڈیا میں شامل کچھ افراد اور سیاسی جماعتوں کو قرار دیا اور کہا کہ جب حکومت نے مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا تو بہت سے لوگوں نے ان تحفظات کا اظہار کیا کہ آغاز صرف مشرف سے نہیں بلکہ قیام پاکستان سے ہونا چاہیے۔

اس سوال پر کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر آپ کی حکومت نے بھیجا یا پھر کوئی اور دباؤ تھا مشاہد اللہ کے مطابق سابق صدر اپنے حالیہ انٹرویو میں خود اس بارے میں بتا چکے ہیں لہذا ہماری حکومت نے کمزور ہوتے ہوئے بھی جو کام کیا اس کا اسے کریڈیٹ دینا چاہیے۔لیگی رہنما نے کہا کہ مشرف کے باہر جانے کہ وجہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت ہمارا ساتھ نہیں دیا تھا اور اگر اس وقت تمام جماعتیں اور میڈیا حکومت کا ساتھ دیتا تو فیصلے کچھ اور ہوتے۔

متعلقہ عنوان :