اٹلی لیبیا سے سفارتی تعلقات بحال کرے گا

منگل 10 جنوری 2017 12:54

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) اٹلی دو سال بعد لیبیا میں اپنا سفیر بھیجے گا ۔ یہ بات اٹلی کی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیبیا کے لئے سفیر جلد اپنی اسناد مقامی حکومت کو پیش کرے گا اور طرابلس میں اپنے کام کا آغاز کرے گا ۔اٹلی نے 2015 میں حریف دھڑوں کے درمیان ہوئے جدوجہد اور دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ (آئی ایس) کے لیبیا میں پاؤں جمانے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا تھا اور اپنے سفیر کو وہاں سے واپس بلا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :