فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ میں ملوث شخص عدالت میں پیش

منگل 10 جنوری 2017 11:01

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے پر فائرنگ کے واقع میں ملوث شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکا کے مطابق میامی کے اٹارنی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 سالہ ایسٹیبن سانتیاگو پر الزام ہے کہ اس نے جمعہ کو فورٹ لارڈرڈیل ہوائی اڈے پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا اور یہ واقعہ ہوائی اڈے پر موجود ہزاروں افراد میں افراتفری کا باعث بنا۔مشتبہ شخص پر اسلحہ رکھنے کی دفعات بھی عائد کی گئی ہیں۔ ایسٹیبن سانتیاگو پر تشدد کی کارروائی میں ملوث ہونے پر الزام عائد کیا گیا۔الزامات ثابت ہونے پر سانتیاگو کو موت کی سزا یا پھر ممکنہ طور پر عمر قید ہو سکتی ہے۔