فیصل صالح حیات اورخالداحمدکھرل کی آصف زرداری سے ملاقات

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزمیں شمولیت کااعلان

منگل 10 جنوری 2017 11:01

فیصل صالح حیات اورخالداحمدکھرل کی آصف زرداری سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زردار ی سے سابق وفاقی وزیرفیصل صالح حیات اورخالدخان کھرل کی ملاقات،دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزمیں شامل ہونے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل صالح حیات اورخالداحمدخان کھرل اورحیدرکھرل نے پیرکے روزکراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرآئندہ انتخابات کے حوالے سے اموربھی زیربحث آئے ۔اس موقع پرفیصل صالح حیات اورخالدخان کھرل اورحیدرکھرل نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزمیں شامل ہونے کااعلان کیا۔آصف علی زرداری نے اس موقع پرآئندہ الیکشن میں پنجاب کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی سے بھی انہیں آگاہ کیا