علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ائر لائنز کی پرواز پرعمرہ زائرین کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا

پیر 9 جنوری 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شاہین ائر لائنز کی پرواز 717 پر سعودی عربیہ جانے والے عمرہ زائرین کو گھنٹوں پرواز کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین ائر لائنز کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور سے جدہ کے لئے عمرہ زائرین کو 5 بجے لے کر جانا تھا مگر طیاروں کی کمی یا فنی خرابی کے باعث شاہین ائر لائنز عمرہ زائرین کے لئے باعث زخمی بنی رہی۔

(جاری ہے)

عمرہ پر جانے والے زائرین جن میں بزرگ، خواتین، مرد اور بچے بھی شامل تھے۔ 5 بجے ائر پورٹ پر پہنچنے کے باوجود جہاز کے انتظار کی سولی پر چڑھے رہے۔ شاہین ائر لائنز انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہین کی فلائٹ رات 11 بجے تک متوقع ہے۔ کئی گھنٹے لاہور ائرپورٹ پر بڑے عمرہ زائرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ زائرین سراپا احتجاج بنے رہے مگر اُن کی شاہین ائر لائنز انتظامیہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تسلی دینے والا کوئی بھی نہیں مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :