جلد ’’ضرب قلم اور کشمیر‘‘ کانفرنس آزادکشمیر میں منعقد کریں گے،عرفان صدیقی
پاکستان کی تاریخ،ادب اور جغرافیہ کشمیر کے ساتھ جڑاہے، بڑے سے بڑا ظلم جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتا،صدرآزادکشمیر سے گفتگو نتحریک آزادی اہم مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے، اہل قلم شعور کے محاذ پر کشمیرکاز کے لئے کردار ادا کریں۔صدرمسعودخان
پیر 9 جنوری 2017 23:47
(جاری ہے)
ادیب، شاعر، دانشور اور قلم کار اہل کشمیر اور ان کے حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں ہراول دستہ بن سکتے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ بہت جلد ’’ضرب قلم اور کشمیر‘‘ کانفرنس آزادکشمیر میں منعقد ہوگی۔
صدرآزادکشمیر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے ادیبوں، شاعروں اور اہل قلم کی چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر عرفان صدیقی کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’’ضربِ قلم‘‘ کا آغاز علمی محاذ پر اہم اقدام ہے۔ مثبت سوچ اورتعمیری رجحانات کی ترویج کے ساتھ ساتھ پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے میں بھی یہ ایک نہایت اہم کاوش ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ اہل کشمیر بھارتی سفاکی، بربریت اور ہر طرح کے ظلم و استبداد کے باوجود اپنے آزادی کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ ادیب، دانشور، شاعر اور اہلِ قلم تحریک آزادی کشمیر کو شعور کے محاذ پر نئے جذبوں اور ولولوں سے اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔نمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.