مکہ مکرمہ، لیاقت بلوچ سے فاٹا کے معززین کی ملاقات

پیر 9 جنوری 2017 23:37

․ مکہ مکرمہ ۔09جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے یہاں شمالی وزیرستان اور فاٹا کے دیگر علاقوں کے معززین نے ملاقات کی اور فاٹا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معزز ین نے قبائلی علاقہ جات میں مسائل پر گفتگو کی۔ لیاقت بلوچ نے فاٹا کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے آئی ڈی پیز کے لیے مقدور بھر خدمات پیش کی ہیں۔ ہم فاٹا کے عوام کے مسائل حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔ فاٹا کے عمائدین نے کہاکہ شریعت کا نفاذ ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔