ایچ ای سی اور پی ٹی اے نے 29 ویں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پیر 9 جنوری 2017 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے 29 ویں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ کانفرنس رواں ماہ 23 تا 30 جنوری 2017ء کو انٹرنیٹ سوسائٹی، ایشیاء پیسفک نیٹ انفارمیشن سنٹر اور انٹرنیٹ کارپوریشن فار ایسائننگ نیمز اینڈ نمبرز انٹرنیٹ کارپوریشن کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

جنوبی ایشیاء نیٹ ورک آپریٹرز گروپ نیٹ ورک آپریٹرز کو تعلیم اور تعاون کے مقاصد کیلئے موقع فراہم کرتا ہے۔ آپریشنل مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے ایک علاقائی فورم تشکیل دیا گیا ہے اور دلچسپی کی ٹیکنالوجیز ڈیٹا آپریٹرز جنوبی ایشیائی خطہ میں تنظیم کی وسعت میں اس سلسلے میںشمالی امریکہ ،یورپ کیساتھ اشتراک ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بالتریب 2006ء اور 2009ء میںتنظیم کی 8 ویں اور 13ویں کانفرسز کی میزبانی بھی پاکستان نے کی۔

29 ویں کانفرنس کے پہلے تین دن مختلف مقامی اور بین الاقوامی لوگوں پر مشتمل کانفرنس اور ٹیوٹوریل پیش کئے جائیں گے۔ اجلاسوں میں حالیہ ٹیکنالوجی کی جدت، رجحانات اور مسائل ڈیٹا نیٹ ورکس پر بحث کی جائے گی۔ کانفرنس کے دوسرے مرحلہ میںتین مختلف موضوعات پر 5 روزہ لگاتار ورکشاپس ہوں گی۔ معروف بین الاقوامی ماہرین جیسا کہ چیمپیکہ وجے ٹنگا، آفتاب صدیقی، فقرالاسلام اور فلپ سمتھ اور ڈاکٹر نمل رتنیکے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :