ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے وزیراعظم آج خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے

وزارت تجارت کی جانب سے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 47آرب روپے سے لیکر155آرب روپے تک کا خصوصی پیکیج دینے کی تجویز دی گئی پیکیج سے سالانہ 2سی3آرب ڈالر تک برآمدات میں اضافے کی توقع،ٹیکسٹائل ،چاول اور گوشت کے برآمدکنندگان سمیت دیگر شعبے مستفید ہونگے ،ذرائع

پیر 9 جنوری 2017 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی پیکیج کا اعلان آج بروز منگل کو وزیر اعظم ہائوس میں کیا جائے گا ،وزارت تجارت کی جانب سے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 47آرب روپے سے لیکر155آرب روپے تک کا خصوصی پیکیج دینے کی تجویز دی گئی ہے، پیکیج سے سالانہ 2سی3آرب ڈالر تک برآمدات میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے ، پیکیج سے ٹیکسٹائل ،چاول اور گوشت کے برآمدکنندگان سمیت دیگر شعبے مستفید ہونگے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا دینے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان آج کیا جائے گاپیکیج پر عمل درآمد سے برآمدات کے شعبے میں نمایاں بہتری آنے کے امکانات ہیں ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے برآمدات میں بہتری کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو چار تجاویز بھجوائی گئی تھی جس کے مطابق برآمدکنندگان کیلئے 47آرب روپے سے لیکر 155آرب روپے تک کا پیکیج دینے کی تجاویز شامل تھی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت تجارت کے حکام نے جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی جس میں وزیر اعظم پاکستان کو یہ بتایا گیا تھا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے ،برآمد کنندگان کے پیداواری لاگت میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے ملکی برآمدات میں کمی ہوئی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے برآمدی شعبے کو خصوصی پیکیج دینا چاہیے جس پر وزیر اعظم پاکستان نے سفارشات کی اصولی طورپر منظوری دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گاذرائع کے مطابق سفارشات میں ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے جدید مشنری کی درآمد اور ڈیوٹیوں سے استشنیٰ کی مد میں 75آرب روپے نان ٹیکسٹائل کی مد میں39آرب روپے ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے سے برآمدکنندگان کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے 35آرب روپے جبکہ دیگر شعبوں کو ٹیکسوں کی مد میں 6آرب روپے کا پیکیج دیے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق برآمد ات کے شعبے میں دئیے جانے والے حالیہ پیکیج سے آئندہ مالی سال کے دوران 2سے 3آر ب ڈالر کے آضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات 20آرب 80کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی گذشتہ تین سالوں کے دوران برآمدات میں 4آرب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت پر برآمدکنندگان کی جانب سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا وزارت تجارت کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم ہائوس میں خصوصی میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان پریس کانفرنس میں اس پیکیج کی خصوصیات سے میڈیا کو اگاہ کریں گے ۔

۔۔۔۔شہزاد پراچہ

متعلقہ عنوان :