ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا دو ہوٹلوں پر چھاپہ ،شیشہ پوائنٹ کے خلاف کارروائی ،تین افراد کو حراست میں لے لیا،متعلقہ لیویز رسالدار فرائض میں غفلت برتنے پر معطل

پیر 9 جنوری 2017 23:23

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑنے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں دوہوٹلوں پر چھاپہ مار کر وہاں پر بنائے گئے شیشہ پوائنٹ کے خلاف کا رروائی کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا اور متعلقہ لیویز رسالدار کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے عوامی شکایات کی روشنی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے تفریحی مقام ہنہ اوڑک میں واقعہ2 ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر وہاں پر بنائے گئے شیشہ پوائنٹ کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی اس کے علاوہ لیویز علاقے میں ون ویلنگ کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کی ہدایت کر تے ہوئے تحصیلدار اور رسالدار میجر کو ہدایت کی کہ وہ اس کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ لیویز علاقے میں ون ویلنگ ،منشیات فروشی ہور ہی ہے جس کے خلاف لیویز انتظامیہ سخت کا رروائی کر تے ہوئے اس کی روک تھام کو یقینی بنائے تاکہ نوجوانوں اور شہریوں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :