طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں متعلقہ ججز کو معطل ہونا چاہیے،چیئرمین سینٹ نے معاملہ ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے سپرد کر دیا
رضا ربانی نے رواں ماہ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 4افراد کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے (آج) حکومت سے ایوان میں جواب طلب کر لیا طیبہ کیس کو صرف جوڈیشل سے وابستہ کرنا مناسب نہیں ہوگا، معاشرے کے مختلف مکاتب فکر کے ہاں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، سیالکوٹ میں بچوں کو زندہ جلایا گیا ہم نے اس کا نوٹس لیا مگر اس نوٹس کے باوجود پارلیمنٹ اس قسم کے واقعات میں اضافے کو روکنے میں ناکام رہا ہے ،ہم کوئی ایسا اقدام نہ کر سکے جس کی وجہ سے ایسے واقعات کو روکا جا سکے ، اس ایوان کے محافظ ہونے کی حیثیت سے بچوں کے ساتھ اس سلوک کے ساتھ میرا سرشرم سے جھکا ہوا ہے ، کہا گیا ہے کہ ریاست ہوگی ماں جیسی مگر لگ رہا ہے کہ ریاست بچوں کے لئے ’’ڈائن‘‘جیسی ہو گئی ہے ، معاشرہ بے حس ہے ، ہم بچوں کے دفاع میں ناکام رہے ہیں اور مجھ سمیت سب اس کے مجرم ہیں،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی
پیر 9 جنوری 2017 22:12
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایوان کی معمول کی کاروائی کو روک کر اس واقعہ پر بحث کروائی گئی ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ طیبہ کیس کو صرف جوڈیشل سے وابستہ کرنا مناسب نہیں ہوگا، معاشرے کے مختلف مکاتب فکر کے ہاں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، سیالکوٹ میں بچوں کو زندہ جلایا گیا ہم نے اس کا نوٹس لیا مگر اس نوٹس کے باوجود پارلیمنٹ اس قسم کے واقعات میں اضافے کو روکنے میں ناکام رہا ہے ۔
ہم کوئی ایسا اقدام نہ کر سکے جس کی وجہ سے ایسے واقعات کو روکا جا سکے ، اس ایوان کے محافظ ہونے کی حیثیت سے بچوں کے ساتھ اس سلوک کے ساتھ میرا سرشرم سے جھکا ہوا ہے ، کہا گیا ہے کہ ریاست ہوگی ماں جیسی مگر لگ رہا ہے کہ ریاست بچوں کے لئے ’’ڈائن‘‘جیسی ہو گئی ہے ، معاشرہ بے حس ہے ، ہم بچوں کے دفاع میں ناکام رہے ہیں اور مجھ سمیت سب اس کے مجرم ہیں ۔انہوں نے یہ معاملہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے اور ساتھ آبزرویشن دی ہے کہ اگرچہ سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے تاہم جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی جس جج کے گھر یہ واقعہ ہوا اسے اور جس جج نے اس بچی کو مک مکا کر کے دوسروں کے حوالے کیا دونوں کو کم ازکم معطل ہونا چاہیے تاکہ آزادانہ تحقیقات ہو سکیں ۔ چیئرمین سینٹ نے وقاص گورایا، آصف سعید، سلیم حیدر اور احمد رضا کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں آج وزیر داخلہ یا وزیر مملکت داخلہ امور کے ایوان میں پالیسی بیان کو یقینی بنایا جائے ۔ قبل ازیں اراکین سینٹر سحر کامران ، سینٹر عثمان سیف اللہ، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر سراج الحق، سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سینیٹر میر کبیر خان ، سینیٹر حافظ حمد اللہ ، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر تاج حیدر اور دیگر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ طیبہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ حکمران جماعت کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے واضح کیا کہ انصاف کا ترازو جن کے ہاتھوں مین ہے انہوں نے یہ کام کیا ہے عدالت کے لئے یہ ٹیسٹ کیس ہے ، انصاف کے علمبرداروں کو یہ کام کرنے پر کس کہڑے پر کھڑا کیا جائے ، جج کے گھر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں آخر اس جج نے 10سالہ بچی کو ملازم کیوں رکھا، جرائم کی فہرست طویل ہے ، پارلیمنٹ کو نظر رکھنے کی ضرور ہے ، اگر اس معاملے پر ادھورا چھوڑدیا گیا تو سوموٹو نوٹس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ تشدد کے اس واقعہ کے ذریعے متعلقہ ایڈیشنل جج نے نیا سال منایا ہے ۔ (اے ای)مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.